کراچی(اسٹاف رپورٹر )کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں جوڈیا بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور کراچی آٹا چکی ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کا ایک اجلاس منگل کو ان کے دفتر میں منعقد ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جوڑیا بازار کے تاجر اورچکی مالکان بھی فلور ملز مالکان کے ساتھ ایکس مل آٹے کی قیمت میں 8 روپے کمی کے فیصلہ پر عملدرآمد کریں گے، دریں اثناء سپر اسٹورز کے نمائندوں نے بھی کراچی انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ انتظامیہ کے فیصلہ پر عملدرآمد کریں گے۔