کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت/ جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مقبول باقر نے حملہ کیس میں بطور گواہ ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرا دیا اور کسی ملزم کو شناخت نہیں کیا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نہیں معلوم مجھ پر حملہ کس نےکیا، مجھے کئی تنظیموں کی طرف سے دھمکیاں ملتی تھیں، میں نے کسی حملہ آور کو نہیں دیکھا۔