• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پر فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد پرمقدمات

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، پولیس پر فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا، تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نےلیڈی کانسٹیبل سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیےبوگس چیک دینے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے پولیس پر فائرنگ کرنے اور ساتھی کو زخمی کرنے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،تھانہ حرم گیٹ پولیس نے واپڈا ملازم کو فون پر دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تھانہ ممتاز آباد پولیس نے فنکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو افراد شفیق اور کاشف کو گرفتار کرلیا اوران کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید