ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، ڈاکو سیلز مین سے6لاکھ سے زائد رقم، موبائل فون اور دیگرسامان لوٹ کرفرار، ملزمان دوران واردات ہوائی فائرنگ بھی کرتےرہے اور سیلزمین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، تفصیلات کے مطابقمحمد اشتیاق ولد محمد شفیع جو کیری ڈبہ پر سیلز مین کے طور پر کام کرتا ہے، مظفرگڑھ روڈ حسن سوالی چوک کے قریب موجود تھا کہ اس دوران تین مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان اس سے 6 لاکھ 15 ہزار روپے، موبائل فون، ڈرائیونگ لائسنس اور کیری ڈبے کی چابی چھین کر فرار ہو گئے‘ واردات کے دوران ملزمان نے فائرنگ بھی کی اور سیلز مین محمد اشتیاق کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔