ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی صدارت میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد‘ 100سے زائد درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے، فرد ملکیت، انتقالات، قبضہ اور دیگر ریونیو معاملات پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ شہریوں کو ریونیو سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی گئیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور اسسٹنٹ کمشنر صدرسمیت متعلقہ ریونیو افسران اور پٹواری بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا کے خلاف موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔