ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز نے میٹرک کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں امتحانی عمل کا جائزہ لیا گیا،انہوں نے سکیورٹی انتظامات، شفافیت اور نقل کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کو چیک کیاجبکہ عملے کی حاضری اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ امتحانات کے انعقاد میں مکمل میرٹ، نظم و ضبط اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بھی اپنی تحصیلوں میں میٹرک کے امتحانی مراکز کی چیکنگ کی اور سہولیات کا جائزہ لیا۔