ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ملتان سٹی و سابق صدر ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان حاجی امین ساجد نے ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر کہاہے کہ 4اپریل پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب ایک عظیم رہنما، عوام کے دلوں دھڑکن اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو ہم سے جدا کر دیا گیا، شہید بھٹو نے پاکستان کے غریب عوام کو شعور اور ملک کو ایٹم بم کا تحفہ دیا،ملک کو ایک مضبوط آئین دیا۔