ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماحولیاتی کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے، کمشنر عامر کریم خاں نے بتایا کہ رواں سال ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کے اجلاسوں کو باقاعدہ فیچر بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 5 اجلاسوں میں 304 کیسز پر فیصلے مکمل کیے گئے اور طویل عرصے سے زیر التواکیسز کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ تمام درخواستیں صرف ایبز سسٹم کے ذریعے وصول اور پراسس کی جائیں گی، آخری اجلاس میں مینول کیسز کے حوالے سے 13 کیسز منظور، 7 موخر (ڈیفر) جبکہ 14 کیسز مسترد کیے گئے کمشنر نے ہدایت کی کہ بغیر ضروری کوائف جمع کرائے تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایسی پراپرٹیز کو سربمہر کیا جائے۔