ملتان ( سٹاف رپورٹر) صوبائی چیئرمین ایپکا ایکسائز پنجاب و چیئرمین سول سوسائٹی فورم ملتان خانزادہ محمد احسان خان سدوزئی نے ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق سے ملاقات کی اور ان کو ملتان میں تعیناتی پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر صدر ملتان تنظیمی اتحاد عزیز احمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے، ملاقات کے دوران شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، شہری سہولتوںکی بہتری اور انتظامی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔