ملتان (سٹاف رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی میں میں مڈ ٹرم امتحانات 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے بتایاگیا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کی جانب سے امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیےجامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق امتحانی مراکز میں نگرانی کا مضبوط نظام قائم کیا گیا ہے جبکہ نقل کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے ہیں،طلبہ کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں ۔