• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کی زیر صدارت ڈی پی ایس میلسی کے قیام بارے اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت ڈی پی ایس میلسی کے قیام سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کی پیشرفت‘ انتظامی و مالی امور اور آئندہ حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ مخیر حضرات کو منصوبے سے مؤثر انداز میں منسلک کر کے فنڈنگ کو بڑھایا جائے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی اس تعلیمی منصوبے میں سرمایہ کاری کے لیے متحرک کیا جائے، کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب شاندار انداز میں منعقد کی جائے تاکہ عوامی دلچسپی میں اضافہ ہو اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کا حصہ بنایا جا سکے،کمشنر نے مزید کہا کہ منصوبے کے لیے حکومتی گرانٹ کے حصول کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
ملتان سے مزید