ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کااجلاس، پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کیخلاف جاری کارروائیوں کی مذمت‘ ایکٹ میں فوری ترمیم کا مطالبہ، صحافتی اداروں سے جبری برطرفیوں اورتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار‘ ایم یو جے کا اجلاس صدر احتشام الحق مرزا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کیخلاف انتقامی کاروائیوں،ریلوے کارڈ پر صحافیوں کے لیے سفری سہولتوں کی رعایت میں کمی اور صحافیوں کی جبری برطرفیکیمذمت کی گئی، اجلاس میں الیکشن کمیٹی سمیت مختلف کمیٹیوں کی منظوری بھی دی گئی، اجلاس میں جنرل سیکرٹری پریس کلب ملتان مظہر خان ، جمشید رضوانی ،رؤف مان ، سعید مکول،شاہد سٹھو، وسیم شہزاد اور ارکین مجلس عاملہ فرید ملک ، صفدر بخاری، عباس علی ڈوگر، عبدالوسیم ، ملک اعظم، سہیل چوہدری، طاہر لطیف اور تنویر گیلانی نے شرکت کی۔