ملتان(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ ملتان کی موثر حکمت عملی کے تحت مین بازار مل پھاٹک مظفر آباد میں ایک خوبصورت اور منظم ماڈل ریڑھی بازار قائم کر دیا گیا ہے، جس سے نہ صرف تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہوا بلکہ چھوٹے تاجروں اور ریڑھی بانوں کو باعزت روزگار کے لیے بہترین ماحول بھی میسر آ گیا ہے،قومی تاجر اتحاد پاکستان کے سٹی صدر و صدر مل مظفر آباد روڈ ملک اقبال جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ریڑھی بازار میں 50 سے زائد ریڑھیاں لگ چکی ہیں اور علاقہ ایک خوبصورت اور فعال تجارتی مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے،انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ ملتان کے سر ہے، جنہوں نے عوامی سہولت اور شہری خوبصورتی کو یقینی بنایا۔