ملتان( سٹاف رپورٹر)مریضوںکو صاف ستھرا اور صحتمند ماحول فراہم کرنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں صفائی آپریشن کیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں نشتر ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، کارڈیالوجی ہسپتال اور شہباز شریف ہسپتال سمیت دیگر مراکز صحت میں خصوصی صفائی مہم چلائی گئی جس کے دوران وارڈز، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرز، راہداریوں، واش رومز اور دیگر شعبہ جات کی خصوصی جراثیم کش کیمیکلز سے دھلائی کی گئی، صفائی کے عمل میں ویسٹ مینجمنٹ ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ہسپتال انتظامیہ بھی موقع پر موجود رہی، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں صفائی کے معیار کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھا جائے اور مریضوں و تیمارداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔