ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد نے فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم کے جے بلاک میں پانی کی ٹینکی کی لیکیج اور پلاٹس سے مٹی چوری کے واقعات کا نوٹس لے لیا،انہوں نے متعلقہ افسران کو فوری طور پر مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی، انہوں نے کہا کہ فوری طور پر واسا حکام کو مراسلہ ارسال کیا جائے اور ٹینکی کی مرمت کو یقینی بنا کر لیکیج کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے جب کہ پلاٹس سے مٹی چوری کے بڑھتے واقعات پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائےاور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔