• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ نوشی؛، سالانہ ایک لاکھ 92 ہزار اموات، صحت پر 1835 ارب خرچ

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) تمباکو نوشی کے استعمال سے پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ 92 ہزار افراد موت کا شکارہورہیں اور پاکستان میں تین کروڑ 10لاکھ افراد تمباکو کا استعمال کررہےہیں جن میں سے دو کروڑ افراد سگریٹ نوشی کررہے ہیں، اس سے پیدا ہونیوالی بیماریوں سے نمٹنے کےلیے سالانہ 1835ارب روپے کےا خراجات ہورہے ہیں جو جی ڈی پی کا 1.6فیصد ہیں ، جبکہ تمباکو پر عائد ٹیکس سے صرف 266ارب روپے ریونیو جمع ہورہاہے،اس طرح صحت پر ہونیوالے اخراجات اس سے حاصل ہونیوالے ٹیکس ریونیو سے 7گنا زیادہ ہیں ، سوشل پالیسی ڈویلپمنٹ سینٹر ( سی پی ڈی سی ) اور سپارک کی جانب سے جاری سروے رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ حکومت کی جانب سے سگریٹ کے دو ٹیئر بنانا سگریٹ پر سبسڈی دینے کے مترادف ہے جس سے سگریٹ تک نوجوانوں کی رسائی آسان ہوگئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید