راولپنڈی (حافظ وسیم اختر )پیر سید عبد القادر شاہ جیلانی کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 3 شوٹرزکو گرفتار کرلیاگیا، رواں سال 18جنوری کو تھانہ روات کے علاقہ میں گدی نشینی اورجائیداد کے جھگڑے پر فائرنگ میں پیر زادہ سیدعلی امام گیلانی اور ڈرائیور زخمی ،گارڈ جاں بحق ا ہواتھا تھانہ روات میں سیدعلی امام گیلانی کے سوتیلے بھائیوں کے خلاف قتل ،اقدام قتل ،اعانت مجرمانہ کی دفعات کے تحت ڈرائیور میاں احمد نوازقادری جیلانی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی، متن ایف آئی آر کے مطابق وجہ عناد یہ بیان کی گئی کہ پیر عبدالقادر شاہ نے اپنی زندگی میں پیر سید علی امام جیلانی کواپنا سجادہ نشین /گدی نشین نامزدکیا اس کے علاوہ انہوں نے اپنی تمام جائیداد اپنی اولاد میں تقسیم کردی اور ادارہ قادریہ جیلانیہ انٹرنیشنل حسینیاں شریف اور اس سے منسلک جائیداد پیر سید علی امام جیلانی کے نام کردی۔