• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کا صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس سے رابطہ، تعاون کی یقین دہانی

شرجیل میمن---فائل فوٹو
شرجیل میمن---فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

شرجیل میمن نے ٹرانسپورٹرز کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ حکومتِ سندھ ٹرانسپورٹ سیکٹر کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ 

انہوں نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قومی سطح کا مسئلہ ہے اور اس کے اثرات ہر شعبے پر مرتب ہوتے ہیں۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہو گیا ہے اور سندھ و وفاقی حکومت سے ٹول ٹیکس اور دیگر صوبائی ٹیکسز میں ریلیف کی درخواست کی گئی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے پوری کوشش کی جائے گی اور آج سہ پہر 3 بجے کوآرڈینیشن کمیٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹول ٹیکس اور دیگر صوبائی ٹیکسز میں ریلیف کے حوالے سے حکام سے مشاورت کی جائے گی تاکہ سیکٹر کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

قومی خبریں سے مزید