• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کے ڈرامے ہمراہی کیلئے 15 کلو وزن کم کیا، دانش تیمور

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) فلموں اور ڈراموں کے سپر اسٹار اور ریٹنگ کے ہیرو دانش تیمور نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ جیو کے ڈرامے ہمراہی کیلئے 15کلو وزن کم کیا، پاکستان اور بھارت میں اب تک4کروڑ ناظرین یوٹیوب پر اسے دیکھ چکے ہیں ، بیگم عائزہ خان بھی میرے ڈرامے شوق سے دیکھتی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دانش تیمور کا کہنا ہے کہ ڈراما سیریل ہمراہی، کی ابتدائی اقساط نہایت قلیل عرصے میں تیز ترین ریٹنگ پر گامزن ہے۔سوشل میڈیا پر صرف یوٹیوب پر 40 ملین ویورز حاصل کر لئے ہیں۔20 ملین پاکستان اور 20 ملین بھارت کے ویورز نے دیکھا ہے۔بابر جاوید کی پروڈکشن اور ڈائریکشن نے رنگ جمادیا۔حبا بخاری کے ساتھ ناظرین مجھے پسند کرتے ہیں۔مجھے جو بھی شہرت اور کامیابی ملتی ہے،یہ سب میرے رب کی عطا ہے۔اس میں میرا کچھ نہیں ہے۔میری بیگم عائزہ خان بھی میرے ڈرامے شوق سے دیکھتی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں خوبصورت ہیرو دانش تیمور نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران سب ایک دوسرے کے ساتھ محبتوں کے ساتھ پیش آتے تھے۔جیو سے میرے کامیاب ڈراموں کی لمبی لسٹ ہے،دیوانگی اور جان نثار میں حبا بخاری کے ساتھ ناظرین نے ہمیں بہت پسند کیا۔اسی طرح ہمراہی میں بھی ہمیں پسند کیا جارہا ہے۔میں نے ہمراہی میں کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے 15 کلو وزن کم کیا،بعد ازاں شروع کی اقساط کے بعد پھر سے وزن بڑھایا۔فن اداکاری میں فنکار کو ایسا کرنا پڑتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید