کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اپنی مکمل ٹیم اور مینجمنٹ کے ہمراہ اور کراچی کنگز کی ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی کراچی کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور اسپنر ایڈم زمپا چھٹیوں پر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔لاہور اور کراچی کی ٹیمیں اتوار کو پریکٹس کریں گی۔لاہور قلندرز کی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں چار میچ کھیلے گی۔شیڈول کے مطابق قلندرز،9اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف (ڈے میچ),11 اپریل کو پشاور زلمی کے خلاف (ڈے میچ)،17 اپریل کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف (نائٹ میچ)،18اپریل راولپنڈی کے خلاف(نائٹ میچ) کھیلے گی۔لاہور قلندرز اب تک ٹورنامنٹ میں تین میں سے دو میچوں میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔لاہور قلندرز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ ٹیم کے پاس اب تک ٹورنامنٹ کا بہترین رن ریٹ بھی موجود ہے۔