کراچی (اسٹاف رپورٹر ) فاطمہ جناح ٹیم نے نصرت بھٹو ٹیم کوشکست دے کر یوم پاکستان گرلز باسکٹ بال ٹور نامنٹ جیت لیا، فاطمہ ادریس نے 8 ،افضا الطاف اور سمران لوہانا نے 4-4 پوائنٹس اسکور کئے، مہمان خصوصی محمد سلیم خمیسانی نے انعامات تقسیم کئے۔