• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی ٹیم پی سی بی کپ میں حصہ لے گی، وزیر کھیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل سر دار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ پی سی بی نے پاکستان کپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جو پی ایس ایل کے بعد شروع ہوگا جس میں صوبوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، اور سندھ نے اپنی ٹیم کی تیاری کا کام بھی شروع کر دیا ہے، وہ پاکستان اوساکا کلچر فیسٹیول جاپان میں کامیابی کےبعدوطن واپس آنے والے ملھ پہلوانوں کے اعزاز میں تقریب میں میڈیا سے بات کررہے تھے، اس موقع پر وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہرنے ملاکھڑا پہلوانوں منٹھار علی بگٹی اور قربان علی کو شیلڈز اور انعامی رقوم سے نوازا، جبکہ جاپان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دیگر پہلوانوں کو بھی کیش انعامات دئیے، انہوں نے کہا کہ ثقافتی کھیلوں کی انعامی رقم میں اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ملاکھڑا کو باقاعدہ طور پر سالانہ اسپورٹس کیلنڈر میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ کبڈی سمیت دیگر روایتی کھیلوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید