• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈرن ڈے کرکٹ کے مطابق خود کو تیار کر چکا، کامران غلام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام نے کہا ہے کہ میں ماڈرن ڈے کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق خود کو مکمل طور پر تیار کر چکا ہوں اور پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں کم بیک کرنا چاہتا ہوں۔ میری کارکردگی صرف ریڈ بال نہیں بلکہ وائٹ بال کرکٹ میں بھی اچھی رہی ہے اور جہاں بھی موقع ملا میں نے پرفارم کیا ہے۔ جدید کرکٹ میں بیٹرز کے پاس مختلف شاٹس ہونا ضروری ہے کیونکہ یہی مستقبل میں کامیابی کی بنیاد بنتی ہیں۔ حالیہ میچز میں میرا اسٹرائیک ریٹ 200 رہا ہے۔پاکستان کی جانب سے 6 ٹیسٹ اور 11 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید