کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں بدھ کو پشاور زلمی کی ٹیم پہلا میچ حیدرآباد کنگز مین کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔ پشاور زلمی کے فیلڈنگ کوچ اظہر علی نے پی ایس ایل 11 کے حوالے سے اچھی توقعات وابستہ کرلیں۔پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کیلئے اچھا پلیٹ فارم ہے ، ہر کرکٹ کی اہمیت ہونی چاہئے اورہر فارمیٹ کی کرکٹ کو عزت دینی چاہئے، جب تک کرکٹ کو عزت نہیں دیں گے تو کرکٹ پلٹ کر آپ کو عزت نہیں دے گی، جو پی ایس ایل میں پرفارم کررہے ہیں انہیں ڈومیسٹک میں بھی پرفارم کرنا چاہیے ، بولنگ میں زیادہ آپشنز ہونے چاہئیں، پشاور زلمی کے پاس بولنگ کے اچھے آپشنز ہیں ، جب انٹرنیشنل کرکٹ نہیں آتی تو اس کا اثر پڑتا ہے ، سب کو ملکر کوشش کرنا چاہیے کہ پرفارمنس بہتر ہو ، فیلڈنگ کوچ ، پشاور زلمی کو صبر سے کام لینا چاہئے خاص طور جب صورتحال مشکل ہو، ہمارا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا ،موسم کی وجہ سے ہمارے سیشن نہیں ہوسکےنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتے کو پشاور زلمی کے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ لاہور کے مقابلے میں کراچی کا موسم زیادہ بہتر ہے۔