کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے عاصم خان نے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔عاصم خان نے ہانگ کانگ میں کھیلا گیا ورلڈ چیمپئن شپ ایشین کوالیفائر ایونٹ جیت کر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں رسائی حاصل کی۔ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے ملائشیا کے جوکم چواہا کو تین دو سے ہرایا۔اس فتح کے ساتھ، عاصم خان نے رواں سال8سے16مئی تک مصر کے شہر گیزا میں کھیلے جانے والی عالمی ایونٹ میں جگہ بنائی جس میں دنیا کے ٹاپ کھلاڑی سات لاکھ ڈالرز مالیت کی چیمپئن شپ میں ایکشن میں ہوں گے،دریں اثناپاکستان کے نور زمان اور محمد اصحاب عرفان اپنی شاندار عالمی رینکنگ کی وجہ سے پہلے ہی عالمی ایونٹ میں پہنچ چکے ہیں۔