اسلام آباد (نیو ز ر پورٹر):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اتوار کو ہونے والی اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔