• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سسٹم میں خلل، کراچی میں میٹرک کے امتحانات جمعہ تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میٹرک کے امتحانات ری شیڈول،10اپریل سے شروع ہوں گے، ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نے کہا ہے کہ بورڈ اس وقت مینوئل سے ڈیجیٹل سسٹم میں تبدیلی کے مرحلے میں ہے۔ تاہم ڈیٹا کے زیادہ حجم کی وجہ سے سافٹ ویئر ایپلی کیشن کو اوور لوڈ اور عارضی خلل کا سامنا کرنا پڑا جسے آئی ٹی کی ٹیم فوری طور پر حل کر رہی ہے۔ اس ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایس ایس سی کے پہلے سالانہ امتحانات 2026کے آغاز کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے اب یہ امتحانات جمعہ10اپریل 2026سے شروع ہونگے تاکہ امتحانات کے انعقاد کو منظم، مستحکم اور اسکی شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔جس کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔ یاد رہے طلباء و طالبات اپنے دیے گئے امتحانی مراکز پر ہی امتحان دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید