• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل اکیڈمی کا مرکزی کیمپس کالا شاہ کاکو منتقل کرنے کی تجویز منظور

لاہور (آصف محمود بٹ) جوڈیشل اکیڈمی کا مرکزی کیمپس کالا شاہ کاکو منتقل کرنے کی تجویز منظور صوبے کی جوڈیشل اکیڈمی کے ڈھانچے، دائرہ کار اور انتظامی معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اہم قانونی ترامیم منظور۔ عدالتی تربیت کے نظام میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ،ڈی جی اور فیکلٹی کیلئے نئی اہلیت PHD، نجی شعبے کے افسران کی تربیت بھی ممکن ہوگی۔ پنجاب حکومت نے صوبے کی جوڈیشل اکیڈمی کے ڈھانچے، دائرہ کار اور انتظامی معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اہم قانونی ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جن کے تحت اکیڈمی کا مرکزی کیمپس لاہور سے منتقل کر کے کالا شاہ کاکو قائم کرنے، تربیتی دائرہ کار کو وسعت دینے اور اعلیٰ قیادت و تدریسی عملے کے لیے اہلیت کے معیار میں نمایاں تبدیلیاں شامل ہیں۔"جنگ" کو حاصل دستاویزات کے مطابق کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی (SCCLB) نے ان مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ ان تجاویز میں اکیڈمی کے بنیادی ڈھانچے، افعال اور تقرری کے طریقہ کار میں جامع اصلاحات شامل ہیں۔ترامیم کے تحت قانون کی شق 3(3) میں تبدیلی کرتے ہوئے جوڈیشل اکیڈمی کا مرکزی دفتر لاہور سے منتقل کر کے تحصیل فیروزوالہ، ضلع شیخوپورہ میں واقع کالا شاہ کاکو منتقل کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد اکیڈمی کے انفراسٹرکچر کو وسعت دینا اور رہائشی و تدریسی سہولیات کے لیے زیادہ موزوں ماحول فراہم کرنا ہے۔ تاہم بورڈ کو حکومت کی منظوری اور سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے بعد صوبے بھر میں ذیلی کیمپس قائم کرنے کا اختیار بدستور حاصل رہے گا۔

اہم خبریں سے مزید