• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجزیرہ ایئر کا پشاور سیالکوٹ کے لئے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کویت کی الجزیرہ ایئر نے پشاور اور سیالکوٹ کیلئے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کویت ایئرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے پشاور اور سیالکوٹ کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ سے آپریٹ کی جائیں گی۔ سیالکوٹ کیلئے پروازوں کا آغاز 15 اپریل، پشاور کیلئے 17 اپریل سے ہوگا۔ دمام سے پروازیں بدھ اور جمعہ کو سیالکوٹ پہنچیں گی جو جمعرات او ر پفتہ کو واپس آپریٹ ہوں گی۔

اہم خبریں سے مزید