• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: بدعنوانی کی تحقیقات میں طالبان کے وزیرِ صحت کے گھر پر چھاپہ، کئی اعلیٰ حکام گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) متعدد باخبر ذرائع کے مطابق طالبان کے انٹیلی جنس حکام نے ہفتے کے روز وزیر صحت کے گھر پر چھاپہ مارا اور بدعنوانی کے الزامات میں وزارت کے کئی سینئر حکام کو حراست میں لے لیا، جن میں سے اکثر وزیر کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ طالبان کے انٹیلی جنس یونٹ ʼڈائریکٹوریٹ 08ʼ نے ہفتے کے روز طالبان کے وزیر صحت نور جلال جلالی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق اس یونٹ کا مقصد خاص طور پر وزیر سے وابستہ ان افراد کو حراست میں لینا تھا جن پر مالی اور انتظامی بدعنوانی کے الزامات تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں وزارت صحت کے شعبہ علاج، ہیومن ریسورس، منشیات کنٹرول اور پلاننگ کے سربراہان شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید