• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کا وسطی ایشیا سے تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان

کابل (اے ایف پی)افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان آئندہ تین سے چار برسوں میں وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے، افغانستان نے پاکستان سے تناؤ اور انسانی بحران کے باوجود خطے میں تجارت بڑھانے کی کوششیں تیز کردی ہیں،افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا وسط ایشیائی ممالک کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس سے خطاب ،افغانستان کے شمال میں واقع وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت 2025میں تقریباً 2.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔انہوں نے کابل میں تاجکستان، ترکمانستان، کرغزستان، ازبکستان اور قازقستان کے نمائندوں کے ساتھ "تعمیری مکالمہ" اجلاس کے دوران ہمسایہ ممالک کے ساتھ نئے تجارتی ہدف کا اعلان کیا۔اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی امور، علاقائی تعاون، تجارت اور ٹرانزٹ راستوں کے فروغ پر غور کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید