• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا عظیم پورہ فلائی اوور اور شاہراہ بھٹو منصوبے کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کو کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا اچانک دورہ کیا اور ہدایت دی کہ فلائی اوور منصوبے کو ایک ماہ میں اور شاہراہِ بھٹو منصوبہ جلد مکمل کیا جائے۔ سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر بلدیات ناصر شاہ، وزیر ایکسائیز مکیش کمار چاولہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ، وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ عظیم پورا فلائی اوور منصوبے پر نمایاں پیش رفت ہوچکی ہےمنصوبے کا 27 دنوں میں 45 فیصد مکمل کیا گیا ہےعظیم پورا فلائی اوور 700 میٹر طویل ہے اور ساتھ ہی 4 لین سڑک بھی زیرِ تعمیر ہے 1562 ملین کی لاگت سے عظیم پورا فلائی اوور تعمیر کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ پائلز کا کام 100 فیصد مکمل ہے اور گرڈرز 95 فیصد تک نصب کر دیئے گئے ہیں دیوار اور ریمپ کی تعمیر 60 فیصد مکمل ہے اور فلائی اوور کی چوڑائی 17.2 میٹر ہےعظیم پورا فلائی اوور منصوبے کی تکمیل 15 جون تک متوقع ہے وزیراعلیٰ نے فلائی اوور منصوبےکو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔
اہم خبریں سے مزید