• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افرادکی لاشیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے3افرادکی لاشیں برآمد کرلی گئیں ہیں ،تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانہ کی حدودکیماڑی گیٹ نمبر 15کے قریب سمندر سے ڈوبی ہوئی لاش ملی جسے پولیس نے ایمبولنس کی مدد سے سول اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس حکام کے مطابق متوفی کی عمر تیس سے پیتس سال کے درمیان ہے جس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کردی ، منگھوپیر تھانہ کی حدود نیو میانوالی کالونی سے 30سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ صدر کے علاقے جناح اسپتال کے قریب سے60سالہ اویس ولد نور محمد کی لاش ملی پولیس نے لاشوں کو سرکار ی اسپتال بعدازاں سردخانے منتقل کردیا ۔
اہم خبریں سے مزید