• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے ٹوچی میں آرمی انجینئرنگ کی گاڑی گر گئی، 2 اہلکار شہید 7 زخمی، 9 لاپتہ

بنوں( نمائندہ جگ ) انجینئرنگ گاڑی بنوں میں دریائے ٹوچی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید، سات زخمی جبکہ9تاحال لاپتہ ہیں، گا ڑی میں18اہلکار سوا ر تھے ،ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گربز کے مقام پر دریائے ٹوچی میں جا گری، زخمی ہسپتال منتقل ،ذرائع کے مطابق آرمی انجینئرنگ کی ایک گاڑی، جس میں18اہلکار سوار تھے، ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سب ڈویژن وزیر بنوں کے تھانہ اتمانزئی کی حدود میں واقع گربز کے مقام پر دریائے ٹوچی میں جا گری۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید