• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت کا اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان حکومت نے ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول کی قیمت 280روپے فی لیٹر مقرر کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ قلات کے ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی نے کہا کہ ایرانی پٹرول صرف بلوچستان کے اندر ہی فروخت کیا جائے گا اور اسے صوبے سے باہر منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں ایرانی پیٹرول ایک طے شدہ سرکاری قیمت پر فروخت کیا جائے گا تاکہ مارکیٹ میں بے ضابطگیوں اور منافع خوری کو روکا جا سکے۔ قلات کے ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی نے کہا کہ ایرانی پٹرول صرف بلوچستان کے اندر ہی فروخت کیا جائے گا اور اسے صوبے سے باہر منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ نرخ سے زیادہ قیمت لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے درآمدی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بعض عناصر نے ایرانی پیٹرول کی قیمتیں بھی بڑھا دی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید