• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موذی بیماری کے باعث بچوں کی ہلاکتوں پر سرداررحیم کا اظہار افسوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے ضلع خیرپور میں معصوم بچوں میں تیزی سے پھیلنے والی پراسرار جلدی بیماری اور اس کے نتیجے میں ہونے والی معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت اور محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خیرپور میں اب تک اس موذی بیماری کے باعث 9 معصوم بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ سندھ حکومت تاحال خوابخرگوش کے مزے لے رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید