نیویارک (عظیم ایم میاں) پیپلزپارٹی امریکا شاخ نے پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے ناجائز عدالتی قتل کی 47؍ ویں برسی پر نیویارک میں ایک اجتماع منعقد کرکے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کی خدمات کو خراج تحسین و عقیدت پیش کیا۔ مقررین کی ایک بڑی تعداد نے موجودہ ایٹمی پاکستان اور عوامی شعور کا محرک ذوالفقار علی بھٹو شہید کو قرار دیتے ہوئے قوم اور ملک کے لئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ پی پی پی امریکا کے صدرخالد اعوان ا ور دیگر عہدیداران کے علاوہ مہمان مقررین میں پیر مکرم، فلم پروڈیوسر سلمان بٹ، قیصر علی اور دیگر نے بانی پی پی پی بھٹو شہید کے لئے اپنی عقیدت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے مادر وطن پاکستان سے اپنے کمٹمنٹ کا اظہار کیا۔ اس اجتماع اور مقررین میں مقامی مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور مختلف نظریات کے حامل افراد بھی شریک ہوئے جس کے باعث پاکستانی کمیونٹی میں رواداری اور برداشت کا مثبت تاثر دیکھنے کو آیا۔