• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالام آنیوالے سیاحوں سے نکاح نامہ طلب کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل

مدین (نمائندہ جنگ) کالام آنے والے سیاحوں سے نکاح نامہ طلب کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کا سوات پولیس نے فوری نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او سوات کی ہدایت پر انچارج چوکی کیدام سمیت تین پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔واقعے کی تحقیقات کے لئے ایس پی اپر سوات شوکت علی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے، جنہیں دو دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی پی او سوات نے کہا ہے کہ سیاحوں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جبکہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان سوات پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید