• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق بلدیہ سعید آباد علی چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی میت کو اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، علاوہ ازیں پاپوش نگر کے علاقے چاندنی چوک کے قریب 74 سالہ نصیر ولد محمد عزیز اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوا، لیاری کے علاقے عثمان پارک کے قریب 28 سالہ نعمان ولد نذیر احمد بھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہوا۔
اہم خبریں سے مزید