• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت تعلیم اور ہنر کے فروغ پر بھی زور دے رہی ہے، بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے جناح خدمت خلق ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام باغ جناح پارک میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران 170 بچیوں میں جہیز کا سامان تقسیم کیا گیا۔ ہر 3 ماہ بعد مستحق خاندانوں کی بچیوں میں جہیز کا سامان تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیم اور ہنر کے فروغ پر بھی زور دے رہی ہے تاکہ بچیاں خودمختار بن سکیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دھی رانی پروگرام ہزاروں خاندانوں کیلئے امید کا روش مینار یے۔ یہ اقدام معاشرتی فلاح و بہبود اور مساوات کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔ خوشحال طبقے کو متوسط گھرانوں کیلئے آگے بڑھ کر ایسی تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے۔ جہیز تقسیم پروگرام کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کو سہارا دینا ہے۔
لاہور سے مزید