• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ صحت کی مضبوطی اور دکھی انسانیت کیلئے مسیحی برادری کی خدمات قابل تحسین: پروفیسر فاروق افضل

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کے لیے ایسٹر خوشیوں، امید اور نئی زندگی کا پیغام لے کر آتا ہے روفیسر فاروق افضل نے کہا کہ پاکستان میں صحت، تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں مسیحی برادری کی خدمات انتہائی قابلِ قدر اور قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایسٹر کے موقع پر اپنے مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
لاہور سے مزید