• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منکرین ختم نبوت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایاجا ئے،مقررین

لاہور(خبر نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مزنگ یونٹ کے زیر اہتمام ختم نبو ت عید ملن پارٹی جامع مسجد تقو ی ٰٹیمپل روڈ مزنگ لاہو، سرپرست مفتی مختار احمدمولانا عبد الحفیظ کی زیر سرپرستی میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت مولانا غلام مصطفیٰ اور نائب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوّت لاہور پیر رضوان نفیس نے کی۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوّت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، جنرل سیکریٹری لاہور قاری علیم الدین شاکر، ناظم تبلیغ لاہور مولانا عبد العزیز نے خصوصی بیانات کیے ۔مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا سمیع اللہ، مولانا اکرم، مولانا صہیب مصطفیٰ، بھائی مبین نے شرکت کی۔علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی طرح منکرین ختم نبوت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایاجا ئے۔
لاہور سے مزید