• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ادویات چوری پر فارمیسی ٹیکنیشن ساتھیوں سمیت گرفتار

لاہور ( جنرل رپورٹر ) جنرل ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کے حقوق کے تحفظ اور سرکاری وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کیلئے بڑا اقدام کرتے ہوئے سرکاری ادویات چوری کرنے میں ملوث فارمیسی ٹیکنیشن کو ساتھیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ کوٹ لکھپت نے ڈی ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر محمد شاہد کی درخواست پر محمد ارسلان، محمد رمضان، فیضان فاروق اور محمد بلال کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مریضوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں
لاہور سے مزید