• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپروائزری افسران گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں،آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے ایسٹر کے مذہبی تہوار کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ آئی جی عبدالکریم نے کرسچین کمیونٹی اور فورس کے تمام مسیحی پولیس افسران و اہلکاروں کو ایسٹر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔آئی جی کے مطابق ایسٹر کے موقع پر صوبہ بھر میں ہونے والے 3153 مذہبی پروگرامز کی سکیورٹی کے لیے 17 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہی آئی جی پنجاب نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں اور متعلقہ انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ پولیس ریسپانس یونٹ ،ڈولفن اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کے جوان حساس عبادت گاہوں کے اطراف موثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں
لاہور سے مزید