• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین بڑے خوش نصیب ہیں ، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حج تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین بڑے خوش نصیب ہیں۔ حج ادا کرنے والوں کیلئے اللہ تعالی کی رحمتوں ، برکتوں ، فضیلتوں اور سعادتوں کا ثمر ہے۔حج کے لیے سفر کرنا سب سے بڑی عبادت اور اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ ڈائریکٹر علماء اکیڈمی منصورہ ڈاکٹر فرید پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام حج کی ادائیگی کے دوران صبر استقامت اور آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ صلہ رحمی والا برتاؤ اور عاجزی و انکساری کا مظاہرہ کریں۔
لاہور سے مزید