• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہنگ،سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی چوہنگ کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈیفنس موڑ پر سی سی ڈی نے ناکہ بندی کر رکھی تھی جہاں مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔تو انہوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد دونوں جانب سے جوابی فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے دوران ایک ملزم موقع پر ہلاک اور دوسرا فرار ہو گیا۔ جس کی شناخت عظمت علی کے نام سے ہوئی جو نارووال کا رہائشی تھا۔سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے میں مارے جانے والا ملزم متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں اشتہاری تھا اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔
لاہور سے مزید