• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ مریم کا مفت سفری سہولت فراہم کر نے کا اعلان عوام کے دل جیت لیے، بلال اکبر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) مہنگے پٹرول سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پنجاب حکومت مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کررہی ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر مفت سفری سہولت کا جائزہ لینے پہنچ گئے -صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے میٹرو بس سسٹم کے مختلف اسٹیشنز کا دورہ کیا-میٹرو سٹیشنز پر مسافروں کو فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور مسافروں سے مفت سفری سہولت کے بارے میں دریافت کیا -میٹرو بس سروس کے مسافروں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا- مسافر مفت سفری سہولت ملنے پر خوشی سے کھل اٹھے اور اظہار اطمینان کرتے ہوئے بروقت حکومتی اقدامات کو سراہا-
لاہور سے مزید