• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمگلنگ اور ہنڈی حوالہ میں ملوث گروہ کیخلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

لاہور (نیوزرپورٹر) ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل گوجرانوالہ کی اسمگلنگ اور ہنڈی حوالہ میں ملوث گروہ کیخلاف سیالکوٹ ائیر پورٹ پر بڑی کارروائی ، ایس ایچ او اینٹی منی لانڈرنگ سرکل شاہزیب نے نفری کے ہمراہ سیالکوٹ آئیرپورٹ کے احاطہ میں چھاپہ مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 کلو اسمگل شدہ چاندی ،ہنڈی حوالہ کی رسیدیں اور دیگر مواد برآمد کر لیا۔ ملزم ذیشان علی چاندی لیکر شارجہ سے سیالکوٹ آئیرپورٹ پہنچا ۔
لاہور سے مزید