• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم افراد کی فائرنگ،نوجوان قتل

لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جنوبی چھاؤنی کے علاقے کا رہائشی 20سالہ نوجوان قربان علی کی خون میں لت پت لاش گلی میں پائی گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ اس حوالےسے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔ تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے
لاہور سے مزید