پشاور (ارشد عزیز ملک)عالمی بینک کے پراجیکٹ میں دس کروڑ روپے کی خوردبردرپورٹ منظر عام پر آگئی، رپورٹ میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت تین افسروں کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا ۔پراجیکٹ سے ہٹانے اور کارروائی کی سفارش ٗکیس نیب، ایف آئی اے اور دیگر انسدادِ بدعنوانی اداروں کو بھجوایا جائے، خیبر پختونخوا ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ میں دس کروڑ روپے سے زائد کی خردبرد کی انکوائری رپورٹ میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت تین افسروں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کو تبدیل کرنے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں دو غیر مجاز افراد اور دو بینکوں کے عملے کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیس کو نیب، ایف آئی اے اور دیگر انسدادِ بدعنوانی اداروں کو بھجوایا جائے تاکہ فراڈ، جعلسازی اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔